اوگرا نے اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.01 فیصد ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیے 15.27 فیصد اضافہ کیا گیا،اوگرا

October 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 14.01 فیصد جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے 15.27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اوگرا کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 17.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے نئی قیمت 16.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق نئی قیمتیں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے دو کارگوز کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں۔

ستمبر میں ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔