سالگرہ کے دن مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کی جیت کا عزم
مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارک باد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سالگرہ کے دن مائیک ہیسن کا قومی ٹیم کی جیت کا عزم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی 52ویں سالگرہ اہلِ خانہ اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان میں منائی۔ اس موقع پر انہوں نے کیک کاٹا اور سالگرہ کی مبارک باد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مائیک ہیسن کی فیملی ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے موقع پر اہلِ خانہ کا ان کے ساتھ ہونا انتہائی خوشگوار تجربہ رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا تربیتی سیشن بھی بہت اچھا رہا اور مجموعی طور پر یہ دن ان کے لیے یادگار ثابت ہوا۔ مائیک ہیسن نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم آج رات بہترین اور معیاری کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔