فائنل میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور فیصلہ کن مقابلے میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔ پاکستانی کپتان
فائنل میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تین ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی اور فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور فیصلہ کن مقابلے میں بہترین کھیل پیش کرے گی۔
شائقین کرکٹ کی نظریں اب اس اہم مقابلے پر لگی ہوئی ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں سیریز کی ٹرافی جیتنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔