پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 31, 2026 · قومی
پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کی کمپنیوں کو ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقامی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی کمپنیوں کو پاکستان میں تجارتی مقاصد کے لیے تیل ذخیرہ کرنے کے مراکز قائم کرنے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے حب میں ایک بڑے پیٹرولیم ذخیرہ کرنے اور ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

اس اقدام کے ذریعے پاکستان توانائی کے شعبے میں سعودی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔