اقرار الحسن کی ضمانت منظور،دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم
قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی نے پیکا ایکٹ کے تحت ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا
اقرار الحسن کی ضمانت منظور،دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم
کراچی: عوام راج پارٹی کے سربراہ اور سابق اینکر پرسن سید اقرار الحسن کی تیسری درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گل ریز میمن کی عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اقرار الحسن کے خلاف قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پیکا ایکٹ کے تحت ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔ انہیں لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ عدالتی ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں قید تھے۔
مقدمے کی سماعت کے دوران اقرار الحسن کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اقرار الحسن کی ضمانت کی دو درخواستیں مسترد ہوچکی تھیں، تاہم تیسری درخواست پر عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔