پاکستان کیخلاف سری لنکا کی محتاط بیٹنگ، 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے

اویشکا فرنینڈو 33 گیندوں پر 30 رنز جبکہ کامندو مینڈس 40 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

October 31, 2026 · اسپورٹس
پاکستان کیخلاف سری لنکا کی محتاط بیٹنگ، 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے

پاکستان کیخلاف سری لنکا کی محتاط بیٹنگ، 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا لیے

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا فائنل لاہور میں جاری ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے ابتدائی 12.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 64 رنز بنا لیے ہیں۔ اویشکا فرنینڈو 33 گیندوں پر 30 رنز جبکہ کامندو مینڈس 40 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 73 گیندوں پر 64 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔ سری لنکا کا موجودہ رن ریٹ 5.26 ہے۔

پاکستان کی جانب سے ارفات منہاس نے 3.1 اوورز میں 11 رنز دیے، جبکہ سلمان آغا نے ایک اوور میں 8 رنز دیے ہیں۔ دونوں بولرز تاحال کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

فائنل مقابلے میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو بڑا مجموعہ بنانے سے روکے، جبکہ سری لنکن اوپنرز اپنی اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔