حماد اظہر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

حماد اظہر کو سیاسی بنیادوں پر تقریباً تین سال کی تاخیر کے بعد گرفتار کیا گیا، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ وکیل کا مئوقف

October 31, 2026 · قومی
حماد اظہر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

حماد اظہر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دیحماد اظہر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جیل سے ضمانت حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم ایڈووکیٹ کے توسط سے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حماد اظہر کو سیاسی بنیادوں پر تقریباً تین سال کی تاخیر کے بعد گرفتار کیا گیا، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ حماد اظہر جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں ملوث ہیں اور 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں تین سال تک اشتہاری رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس میں حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے، جس کا نمبر 96/23 ہے۔ اس مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔