اسلام آباد میں غیر قانونی پارکنگ کے نام پر شہریوں سے پیسے وصول کرنے والا شخص گرفتار
پارکنگ کی رسید بھی دکھائی گئی ہے، جس پر گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 50 روپے فیس درج تھی۔
اسلام آباد میں غیر قانونی پارکنگ کے نام پر شہریوں سے پیسے وصول کرنے والا شخص گرفتار
اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر آئی ایٹ میں غیر قانونی پارکنگ قائم کرکے شہریوں سے فیس وصول کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سرکاری اکاؤنٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے حوالات منتقل کردیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں پارکنگ کی رسید بھی دکھائی گئی ہے، جس پر گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 50 روپے فیس درج تھی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور دیگر عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ایسے معاملات کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔