پاکستان کیخلاف میچ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 87 رنز پر گر گئی
کامندو مینڈس 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ اویشکا فرنینڈو 49 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کیخلاف میچ میں سری لنکا کی پہلی وکٹ 87 رنز پر گر گئی
لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز کا فائنل جاری ہے، جہاں سری لنکا نے 17.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی جانب سے کامندو مینڈس 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ اویشکا فرنینڈو 49 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے پہلی وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے 3.2 اوورز میں 19 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا، جبکہ حارث رؤف نے دو اوورز میں صرف 4 رنز دیے اور ایک اوور میڈن بھی کرایا۔
سری لنکا کا موجودہ رن ریٹ 5.01 ہے۔ کامندو مینڈس اب بھی کریز پر موجود ہیں اور اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔