اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
کراچی: عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 294 روپے 73 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 173 روپے 86 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3296 روپے سے بڑھ کر 3470 روپے ہوگئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2026 سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو معاہدے کی قیمت میں 6.47 فیصد اضافہ بتائی گئی ہے۔