نوشہرہ میں گاڑی پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم کا تعلق صالح خانہ سے ہے اور وہ اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
نوشہرہ میں گاڑی پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی
نوشہرہ: جلوزئی تھانے کی حدود میں پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدل وسیم کا تعلق صالح خانہ سے ہے اور وہ اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران پناہ کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حملے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ تاحال فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سامنے نہیں آسکی۔