ہانگ کانگ سکسز،دفاعی چیمپئن پاکستان مین ایونٹ سے باہر

پاکستان نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد اسے پلیٹ سیمی فائنل کھیلنا پڑا

October 31, 2026 · اسپورٹس
ہانگ کانگ سکسز،دفاعی چیمپئن پاکستان مین ایونٹ سے باہر

ہانگ کانگ سکسز،دفاعی چیمپئن پاکستان مین ایونٹ سے باہر

ہانگ کانگ سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی اور مین ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد پلیٹ فائنل میں جگہ بنا لی۔

مونگ کوک میں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے آخری میچ میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

متحدہ عرب امارات نے گروپ مرحلے کے تمام میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا اور مین سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دوسری جانب پاکستان نے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد اسے پلیٹ سیمی فائنل کھیلنا پڑا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پلیٹ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔