ادکارہ معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار مہناز معمر رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

October 31, 2026 · قومی
ادکارہ معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

ادکارہ معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

پاکستانی اداکار معمر رانا کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور کی فیملی کورٹ نے ان کی اہلیہ مہناز معمر رانا کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔

فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار مہناز معمر رانا کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

درخواست میں مہناز معمر رانا نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی شادی معمر رانا سے 24 اکتوبر 1998 کو ہوئی تھی اور اس ازدواجی تعلق کو تقریباً 28 برس گزر چکے ہیں۔ ان کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق معمر رانا مبینہ طور پر شراب نوشی کے بعد ان کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور گالم گلوچ کرتے تھے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کئی مرتبہ بیٹیوں کے سامنے بھی انہیں گالیاں دی گئیں، جس سے بچوں کو بھی ذہنی اذیت اور نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔

مہناز معمر رانا نے درخواست میں مزید کہا کہ معمر رانا نے گھر کے اخراجات برداشت نہیں کیے۔ اہل خانہ نے ان کے رویے میں بہتری لانے اور معاملات درست کرنے کی متعدد کوششیں بھی کیں، تاہم انہوں نے علاج کروانے سے انکار کر دیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ معمر رانا کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی جاری نہیں رکھ سکتیں، اس لیے انہیں خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔