حافظ آباد میں آوارہ کتے کا حملہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

زخمی بچوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اسپتال ذرائع

November 1, 2026 · قومی
حافظ آباد میں آوارہ کتے کا حملہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

حافظ آباد میں آوارہ کتے کا حملہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد زخمی

حافظ آباد کے نواحی علاقے چھنی کرم داد میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے چار بچوں سمیت پانچ افراد کو زخمی کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کتا گلی سے گزرنے والے افراد پر جھپٹ پڑا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں چار بچے اور ایک بزرگ زخمی ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جبکہ ایک بچے اور بزرگ کو ویکسین لگانے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔