ڈوگرا راج کے خاتمے کو 79 سال مکمل،گلگت بلتستان میں یومِ آزادی منایا جا رہا ہے
مقامی جانبازوں نے اس معرکے میں بھرپور مزاحمت کی اور خطے کو بھارتی تسلط میں جانے سے روکنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی
ڈوگرا راج کے خاتمے کو 79 سال مکمل،گلگت بلتستان میں یومِ آزادی منایا جا رہا ہے
گلگت بلتستان میں آج یکم نومبر کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے علاقے میں ڈوگرا راج کے خاتمے اور جنگِ آزادی میں کامیابی کی یاد تازہ کی جاتی ہے۔
یکم نومبر 1947 کو گلگت اسکاوٹس اور مقامی مجاہدین نے ڈوگرا حکمرانوں کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے جنگِ آزادی میں کامیابی حاصل کی اور علاقے سے ڈوگرا اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں گلگت میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
تاریخی واقعات کے مطابق مقامی جانبازوں نے اس معرکے میں بھرپور مزاحمت کی اور خطے کو بھارتی تسلط میں جانے سے روکنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ بعد ازاں بلتستان کے علاقے میں بھی جنگِ آزادی کے دوران لڑائی جاری رہی اور اگست 1948 میں وہاں سے بھی ڈوگرا اقتدار کا خاتمہ ہوا۔
جنگِ آزادی میں گلگت بلتستان کے مقامی جوانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو علاقے کی تاریخ کا اہم باب سمجھا جاتا ہے۔
آزادی کے بعد بھی گلگت بلتستان کے عوام نے مختلف پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا اور دفاعِ وطن کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔