پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، ہلاکتیں 2 ہوگئیں

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریحان ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو گلوٹیاں موڑ کا رہائشی تھا

November 1, 2026 · قومی
پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، ہلاکتیں 2 ہوگئیں

پتلو کی مہندی میں بھگدڑ، ایک اور نوجوان دم توڑ گیا، ہلاکتیں 2 ہوگئیں

ڈسکہ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، جس کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ریحان ارشد کے نام سے ہوئی ہے،

جو گلوٹیاں موڑ کا رہائشی تھا۔ ریحان کو شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے دوران مجموعی طور پر 18 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں مرکزی ملزمان اور مسلح گارڈز کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔