وزیرآباد، زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک،دو ساتھی فرار

2020 اور 2022 میں 5 اور 6 سال کی تین بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا۔

November 1, 2026 · جرم وسزا
وزیرآباد، زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک،دو ساتھی فرار

وزیرآباد، زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم ہلاک،دو ساتھی فرار

وزیرآباد کے علاقے سوہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کمسن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم جنید ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے اسے پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش کی۔ اس دوران فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آکر ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم وزیرآباد میں 6 سالہ بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں نامزد تھا۔ وہ 2020 اور 2022 میں 5 اور 6 سال کی تین بچیوں سے زیادتی کے مقدمات میں بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے دونوں نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او وزیرآباد کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کے ساتھ سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔