حب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ,2 نوجوان ہلاک

لاشیں سول ہسپتال حب منتقل کردی گئیں، دونوں کو 2، 2 گولیاں مار کر قتل کیا گیا

November 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حب ڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان ہلاک ہو گئے۔

دونوں نوجوانوں کی لاشیں سول ہسپتال حب منتقل کردی گئیں۔ دونوں کو 2، 2 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ ایدھی ایمبولینس کے ذرائع نے بتایا کہ مقتولوں کے نام اسد بندیجہ اور اصغر ہیں۔

واقعے کے فوری بعد دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔