کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
سینیٹر انوشہ رحمٰن اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل نے اُن کا استقبال کیا
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل چینی وزیر سے مصاٖفحہ کر رہے ہیں
اسلام آباد: کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی وزیر کی اسلام آباد آمد پر سینیٹر انوشہ رحمٰن اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فیصل نے اُن کا استقبال کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ کل وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چینی وزیر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں اور دوطرفہ روابط کے تسلسل کا حصہ ہے۔