اسلام آباد میں الیکٹرک بس کی ٹکرسے 2سالہ بچہ شدیدزخمی۔مشتعل شہریوں کا گاڑی پر پتھرائو

حادثہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا

November 2, 2026 · قومی

سی ڈی اے الیکٹرک بس

 

اسلام آبا د کے سیکٹر جی ایٹ ٹو میں ابنِ سینا روڈ پر الیکٹرک بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا جہاں الیکٹرک بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار ی، جس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد مشتعل ہوگئے اور انہوں نے الیکٹرک بس کے شیشے توڑ دیے۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔