ٹنڈو آدم : داماد نے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ملزم راموں نے ڈنڈوں کے وار کر کے اپنے 47 سالہ سسر کمون کولہی کو شدید زخمی کیا جو اسپتال میں چل بسا
فائل فوٹو
ٹنڈو آدم: ٹنڈو آدم کے قریب داماد نے ڈنڈوں کے وار کرکے سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم فرار، گھر میں کہرام مچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے قریب گاوٴں جلال مری میں معمولی بات پر ملزم راموں ولد کانجی نے ڈنڈوں کے وار کر کے اپنے 47 سالہ سسر کمون ولد نوگھو کولہی کو شدید زخمی کر دیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقتول کے بیٹے دیوو کولہی نے الزام عائد کیا کہ اس کے والد کو اس کے بہنوئی راموں نے ڈنڈے مار کر قتل کیا ہے۔
دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تعلقہ پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔