بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات
بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی ،نئی ہدایات بھی مل گئیں
فائل فوٹو
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر سلمان صفدر کی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروائی گئی ہے۔
اپنے بیان میں سلمان صفدر نے کہا ہے کہ آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے 40 منٹ کی ملاقات کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی درخواستوں اور گزارشات پر بشریٰ بی بی سے 11 ماہ بعد ملاقات ہوئی جبکہ بانی پی ٹی آئی سے 7 ماہ بعد ملاقات کروائی گئی ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ملاقات کا دورانیہ تمام مقدمات اور قانونی امور پر بات چیت کے لیے ناکافی تھا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے اپنی صحت اور جیل میں رہنے کے حالات سے آگاہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بعض قانونی امور اور مقدمات سے متعلق نئی ہدایات بھی دی ہیں۔