ڈیون کونوے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر
واقعے کے فوری بعد میڈیکل اسٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ان کے سر پر لگنے والی چوٹوں کا معائنہ کیا۔
ڈیون کونوے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیون کونوے انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور میٹ ہنری ایڈن پارک میں پریکٹس سیشن کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں آپس میں ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوری بعد میڈیکل اسٹاف نے دونوں کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ان کے سر پر لگنے والی چوٹوں کا معائنہ کیا۔
ڈیون کونوے کو مزید طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے کن کشن یعنی سر پر چوٹ لگنے کی تصدیق ہوئی۔ اس انجری کے باعث وہ بھارت کے خلاف کل ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
دوسری جانب میٹ ہنری اور ڈیون کونوے کی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ مکمل طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔