محمد عامر نے آئی پی ایل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی

آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔محمد عامر

November 3, 2026 · اسپورٹس
محمد عامر نے آئی پی ایل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی

محمد عامر نے آئی پی ایل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئی پی ایل میں شرکت کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، جس کے بعد ان کی غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سے مختلف کرکٹ لیگز میں شرکت کے امکانات پر بحث جاری ہے۔

دوسری جانب ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ میں بھی برطانوی شہری کی حیثیت سے اپنا نام درج کرایا ہے۔

رپورٹ میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کی مثال بھی دی گئی، جنہوں نے برطانوی پاسپورٹ کی بنیاد پر 2012 سے 2015 کے دوران آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی۔