روڈ بلاک، پولیس سے لڑائی جھگڑے سے متعلق کیس:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
روڈ بلاک، پولیس سے لڑائی جھگڑے سے متعلق کیس:ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران ریاستی وکیل علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ موصول ہوگیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آج بھی ریکارڈ پیش نہ کیا جاتا تو وہ اس معاملے کو دیکھتے۔
عدالت نے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق معاملہ بھی اپنے جائزے میں رکھنے کا عندیہ دیا۔
بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی پانچ، پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں۔