رجب بٹ کا مسٹر پتلو کی مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا اعلان
مشکل وقت میں ہی حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔
رجب بٹ کا مسٹر پتلو کی مشکل گھڑی میں ساتھ دینے کا اعلان
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سابق دوست اور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر محمد انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب سے قبل پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعے میں چار افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد مسٹر پتلو نے ویڈیو پیغام کے ذریعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔
اس صورتحال پر رجب بٹ نے ماضی کے اختلافات کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے مسٹر پتلو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب دونوں کے درمیان رابطہ نہیں رہا، لیکن انہوں نے ماضی میں ایک اچھا وقت ساتھ گزارا ہے۔
رجب بٹ نے مسٹر پتلو کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ہی حقیقی دوستوں کی پہچان ہوتی ہے، ہمت نہ ہارنا، میں تمہارے ساتھ ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ بھی مسٹر پتلو کے لیے دعاگو ہیں اور ان سے بات کرنا چاہتی تھیں۔