سیالکوٹ بھگدڑ کیس، مسٹر پتلو کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

November 3, 2026 · قومی
سیالکوٹ بھگدڑ کیس، مسٹر پتلو کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

سیالکوٹ بھگدڑ کیس، مسٹر پتلو کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے بھائی کاشف بشیر کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے مقدمے میں نامزد کاشف بشیر نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈسکہ عرفان نسیم تارڑ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 نومبر تک عبوری ریلیف دے دیا۔

مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 440، 431، 322، 109، 188، 148 اور 149 شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔