سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی،عدالت نے ڈگری جاری کردی

حمیرا طیبہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، جبکہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔

November 3, 2026 · قومی
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی،عدالت نے ڈگری جاری کردی

سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے خلع لے لی،عدالت نے ڈگری جاری کردی

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے درمیان ازدواجی تعلق ختم ہوگیا۔ اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم کے مطابق حمیرا طیبہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی گزارنے پر آمادہ نہیں تھیں، جبکہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششیں بھی کامیاب نہ ہوسکیں۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیانِ حلفی میں بھی خاتون نے شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار کیا۔ خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ حق مہر کے حوالے سے دونوں فریقوں کا ایک دوسرے پر کوئی دعویٰ باقی نہیں۔

بچوں کے نان نفقے، غیر شادی شدہ بیٹیوں کے اخراجات اور دیگر استدعاؤں سے متعلق باقی دعویٰ واپس لینے پر خارج کردیا گیا۔ عدالت نے خلع کی ڈگری کی مصدقہ نقل سابق سینیٹر مشتاق احمد اور متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔