سیالکوٹ بھگدڑ کیس:ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

November 3, 2026 · قومی
سیالکوٹ بھگدڑ کیس:ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

سیالکوٹ بھگدڑ کیس:ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیالکوٹ میں تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے کے مقدمے میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

عدالت نے پولیس کو مسٹر پتلو کو 10 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا، جبکہ انہیں مقررہ تاریخ تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

مسٹر پتلو اپنے وکیل قاسم عباسی کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے مقدمے میں نامزد چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تقریب کا اجازت نامہ بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں انعامات کی قرعہ اندازی کا کوئی ذکر موجود نہیں۔ مسٹر پتلو نے اپنے ویڈیو بیان میں واقعے کو حادثہ قرار دیتے ہوئے بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس اس سے قبل مسٹر پتلو کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر اور ڈیرے پر چھاپے بھی مار چکی ہے، تاہم وہ گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق تقریب میں لوگوں کے داخلے کے لیے صرف ایک گیٹ استعمال کیا گیا، جس کے باعث رش بڑھا اور بھگدڑ مچ گئی۔