پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی، علامہ ناصر عباس
انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہیے
پیپلز پارٹی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت دی، علامہ ناصر عباس
اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن قائدین سے ملاقات کے دوران انہیں انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
نجی ٹی وی سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے اپوزیشن کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انہیں اس عمل کا حصہ بننا چاہیے۔
علامہ ناصر عباس نے بتایا کہ اس معاملے پر اپوزیشن رہنماؤں نے آپس میں مشاورت کی ہے اور پیپلز پارٹی کو باضابطہ خط لکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت کو بھی خط ارسال کرکے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی متوازن ہونی چاہیے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ حکومتی ارکان کی تعداد زیادہ جبکہ اپوزیشن کے ارکان کم ہوں۔