عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کانفرنس روم میں ملاقات
دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، ملاقات ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہی
November 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ایک اہم ملاقات کروائی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات ایک گھنٹہ 10 منٹ تک جاری رہی۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور دیگر امور پر گفتگو کی۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔