ایم ڈی اے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم سے رشوت کی رقم 10 ہزار روپے برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی

November 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا، ملزم رکسار احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ایم ڈی اے تعینات تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے رشوت کی رقم 10 ہزار روپے برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔