سپریم کورٹ بار کے انتخابات 27-2026 کے آفیشل نتائج جاری
سید امجد شاہ 2073 ووٹ لے کر صدر منتخب ، محمد عارف اعوان 1723 ووٹ لے کر سیکریٹری جبکہ سائرہ خالد 1930 ووٹ حاصل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ہوئیں
فائل فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 27-2026 کے انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے، سید امجد شاہ 2073 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔
محمد عارف اعوان 1723 ووٹ لے کر سیکریٹری جبکہ سائرہ خالد 1930 ووٹ حاصل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری منتخب ہوئیں۔
رائے اظہر اقبال کھرل 1893 ووٹ لے کر سپریم کورٹ بار کے فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔
نائب صدور کی نشستوں پر بلوچستان سے عبدالملک بلوچ اور خیبر پختونخوا سے حضرت سعید کامیاب قرار پائے، پنجاب سے محمد یاسین بھٹی اور سندھ سے جام آصف محمود لاڑ صوبائی نائب صدور منتخب ہو گئے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے نتائج کے مطابق بلوچستان سے عصمت اللہ مندوخیل اور محمد علی کامیاب قرار پائے جبکہ خیبر پختونخوا سے کاشف جان اور سید عزیز الدین کاکاخیل منتخب ہوئے۔
ملتان اور بہاولپور سے سردار عاشق حسین بلوچ، چوہدری احمد مسعود اور صفیہ نورین کامیاب ہوئیں جبکہ سندھ سے ارشد مبین احمد اور اعجاز احمد اعوان منتخب قرار پائے۔