پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ، ڈیزل 3 روپے 68 پیسے مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی
فائل فوٹو
اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردی گئی، پٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا جبکہ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 4 نومبر تک کے لیے ہوگا۔