کراچی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل

صبح ساڑھے 6 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دوپہر کے وقت 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

November 4, 2026 · قومی
کراچی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل

کراچی میں گھریلو صارفین کے لیے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل

کراچی میں گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اب گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے 6 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ دوپہر کے وقت 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

کمپنی کے مطابق شام کے اوقات میں بھی صارفین کو گیس دستیاب ہوگی اور اس کے لیے شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔