ساہیوال میں بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ،10 لاکھ روپے بٹورنے والے 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

November 4, 2026 · جرم وسزا
ساہیوال میں بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ،10 لاکھ روپے بٹورنے والے 3 ملزمان گرفتار

ساہیوال میں بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ،10 لاکھ روپے بٹورنے والے 3 ملزمان گرفتار

ساہیوال میں شہری کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا وعدہ کرکے لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) فیصل آباد کے ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو ساہیوال سے حراست میں لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے ایک شہری کو بیرونِ ملک ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے، تاہم نہ تو اسے ملازمت دلوائی گئی اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔