لاہور: نابینا افراد کا مال روڈ پر احتجاج، ایک شخص کی گاڑی کی گاڑی نیچے دبنے کی ضد

مطالبات کی منظوری کے لیے نابینا افراد کے دھرنے کے دوران کشیدگی: 10 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان

November 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: مطالبات کے حق میں بینائی سے محروم افراد کے دھرنے کے دوران ایک شخص اپنا سر گاڑی تلے دینے کی ضد پر اڑ گیا ۔ گاڑی میں مریضہ تھی۔ پولیس اور راہگیروں نے بعد میں گاڑی اٹھا کر راستہ بنایا۔

یہ واقعہ لاہور کے مال روڈ (یا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب) نابینا افراد کے دھرنے کے دوران پیش آیا، جہاں مظاہرین ملازمتوں کے کوٹے کی بحالی، مستقل روزگار اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کر رہے تھے

احتجاج کے دوران جب پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا گیا، تو مایوسی اور غصے کی حالت میں ایک نابینا شخص سڑک پر لیٹ گیا اور گاڑی کے پہیے کے نیچے سر دینے کی ضد کرنے لگا تاکہ حکومت تک ان کی آواز پہنچ سکے۔

موقع پر موجود دیگر مظاہرین اور پولیس اہلکاروں نے فوری مداخلت کر کے اس شخص کو گاڑی کے نیچے آنے سے بچایا اور کسی بڑے حادثے کو ٹالا۔ اس احتجاج کے بعد حکومتِ پنجاب کی جانب سے نوٹس لیا گیا اور مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروئی گئی۔

پنجاب بلائنڈزڈیلی ویجرزیونین کی طرف سے 10 نومبر کو مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پرمن احتجاج کا بھی اعلان کیا گیاہے۔