ماں اور دو بہنوں کو زندہ جلانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
ملزم نے واردات کو حادثاتی آگ کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم گرفتاری کے بعد اس نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
ماں اور دو بہنوں کو زندہ جلانے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
ملتان: ماں اور دو بہنوں کو زندہ جلانے والے ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو لُطف آباد میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کو آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم وہ حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ بعدازاں کہروڑ پکا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا۔
واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، جس میں ملزم کو پٹرول خریدتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ملزم نے مبینہ طور پر پٹرول کے ذریعے گھر کو آگ لگائی، جہاں اس کی والدہ اور دو بہنیں موجود تھیں۔
ملزم نے واردات کو حادثاتی آگ کا واقعہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم گرفتاری کے بعد اس نے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
ملزم کی مبینہ ہلاکت کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔