آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
ان کھلاڑیوں کی نامزدگی اکتوبر کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر عرفات منہاس بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے مردوں کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے عرفات منہاس، جنوبی افریقا کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں کی نامزدگی اکتوبر کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے، جس کے لیے بھارت کی دیپتی شرما، بنگلا دیش کی شوبھنا موستری اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو منتخب کیا گیا ہے۔
اب ان چھ کھلاڑیوں میں سے مردوں اور خواتین کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔