رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق
سسر کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق
لاہور کے علاقے رائیونڈ سٹی میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل جبکہ سسر کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چنار باغ سوسائٹی کے قریب پیش آیا، جہاں ارسلان نامی شخص نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے 32 سالہ نازیہ اور اس کی 6 سالہ بیٹی عائشہ جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 60 سالہ مقبول زخمی ہوگئے۔
زخمی مقبول کو طبی امداد کے لیے رائیونڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارسلان واردات کے بعد فرار ہوگیا، جس کی تلاش سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جاری ہے۔