گوجرانوالہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، نامزد ملزم گرفتار
معاشرے کو محفوظ بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔سی پی او
گوجرانوالہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، نامزد ملزم گرفتار
گوجرانوالہ: تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد شعیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ناکے سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ معاشرے کو محفوظ بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔