خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی حامی وکلا پر فردِ جرم کل عائد ہوگی
مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے فردِ جرم کیلئے طویل تاریخ دینے کی استدعا کی گئی۔
خاور مانیکا تشدد کیس،پی ٹی آئی حامی وکلا پر فردِ جرم کل عائد ہوگی
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے فردِ جرم کیلئے طویل تاریخ دینے کی استدعا کی گئی۔
اس پر جج طاہر عباس سپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے کیس کو تماشا بنا رکھا ہے اور عدالت میں پیش نہیں ہوتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ملزمان کی حاضری مکمل ہونے تک مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ کبھی پنجوتھا صاحب فاتحہ خوانی میں مصروف ہوتے ہیں تو کبھی کوئی اور کسی وجہ سے پیش نہیں ہوتا۔
اس پر وکلا صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ روزانہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، لہٰذا باقاعدگی سے آنے والے وکلا کا کیا قصور ہے؟
جج طاہر عباس سپرا نے جواب دیا کہ باقاعدگی سے پیش ہونے والے وکلا بھی اسی مقدمے کے ملزمان کے ہمراہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فردِ جرم عائد کروا لیں، اس کے بعد آئندہ سماعت کی مناسب تاریخ دے دی جائے گی۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔