اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کی گرفتاری پرجمعیت علمائے اسلام کا رد عمل آ گیا

مفتی اویس عزیز کو فی الفور رہا کیا جائے ۔کارکن اشتعال میں نہ آئیں ، ترجمان اسلم غوری

November 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کی گرفتار ی پر   جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کا رد عمل آ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی  مذمت کرتے ہیں ۔حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ۔

اسلم غوری  کا مزید کہنا تھا کہ مفتی اویس عزیز کو فی الفور رہا کیا جائے ۔کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں ۔