دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان
غزہ میں 50 ہزار افراد کے لیے خیمے بھجوانے کی ہدایت کر دی
فائل فوٹو
ابو ظہبی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فلسطینیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے غزہ میں 50 ہزار افراد کے لیے خیمے بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات متاثرہ فلسطینی خاندانوں کو خیمے فراہم کرے گا۔ مذکورہ خیمے اماراتی امدادی مشن برائے غزہ کے تحت تقسیم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے باہر 1 لاکھ 50 ہزار خیمے داخلے کے منتظر ہیں۔ غزہ میں پناہ گاہوں اور سردی سے بچاؤ کے ضروری سامان کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔
فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان کی رسائی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں کیوں کہ بے گھر فلسطینیوں کو خیموں اور سردی سے بچاؤ کے سامان کی ضرورت ہے۔