مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کی خواہش تھی،بیرسٹر گوہر

جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ ہیں۔

November 11, 2026 · قومی
مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کی خواہش تھی،بیرسٹر گوہر

مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کی خواہش تھی،بیرسٹر گوہر

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم ہو، تاہم ان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کا فیصلہ فی الحال قبل از وقت ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف ایک ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے اور امید ہے کہ اس مرتبہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی بلکہ ان میں بھرپور حصہ لے گی۔