وزیراعظم شہباز شریف آج کوپ 31 اجلاس سے خطاب کریں گے
ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موجود ہیں، جہاں آج ان کی اہم مصروفیات طے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج کوپ 31 اجلاس سے خطاب کریں گے
وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے، جس کا موضوع 2035 تک صاف توانائی کی منتقلی اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات ہے۔ وہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے حوالے سے پاکستان کا وژن پیش کریں گے۔
شہباز شریف کوپ 31 کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کا قومی مؤقف بھی پیش کریں گے، جس میں ماحولیاتی انصاف اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو درپیش مسائل اجاگر کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کی آج مختلف عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔