قائمہ کمیٹی برائے صحت میں مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر شازیہ سومرو کے درمیان سانحۂ پمز پر نوک جھونک
سانحۂ پمز پر گزشتہ دو ماہ سے صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں، مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نظر نہیں آئی
قائمہ کمیٹی برائے صحت میں مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر شازیہ سومرو کے درمیان سانحۂ پمز پر نوک جھونک
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور رکن کمیٹی ڈاکٹر شازیہ سومرو کے درمیان سانحۂ پمز پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ڈاکٹر شازیہ سومرو نے کہا کہ سانحۂ پمز پر گزشتہ دو ماہ سے صرف کہانیاں سنائی جا رہی ہیں، مگر عملی طور پر کوئی کارروائی نظر نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ گزشتہ اجلاس میں بھی واک آؤٹ کر چکی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ تین سال میں پمز ہسپتال کو ملنے والے 22 ارب روپے کی آڈٹ رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے۔
اس پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جواب دیا کہ وزارتِ صحت سانحۂ پمز کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کر چکی ہے، جبکہ مزید انکوائری اب وزارتِ داخلہ کے پاس ہے۔
ڈاکٹر شازیہ سومرو نے کہا کہ اس معاملے کو ٹالنے سے کام نہیں چلے گا۔ مصطفیٰ کمال نے جواب میں کہا کہ یہ کہنا زیادتی ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا، اور اسے ٹال مٹول قرار دینا درست نہیں۔