ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

November 11, 2026 · قومی
ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تینوں جاں بحق افراد کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے اسپتال پہنچا دی گئیں۔

زخمیوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ٹیکہ خان، سدیس، وحید گل، میر خان، ارسلہ خان، غلام یاسین، فتح محمد، یوسف، ناظم شاہ، مشرف، حیات شاہ، سراج اور گلفام کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کیا۔