کراچی: یونیورسٹی روڈ پر طلبہ کو لوٹنے والا ملزم واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار
مبینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، ملزم سے چھینے گئے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
کراچی: یونیورسٹی روڈ پر طلبہ کو لوٹنے والا ملزم واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار
کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر طلبہ کو لوٹنے والے ملزم شمشیر کو واردات کے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بس کے انتظار میں کھڑے طلبہ کو اسلحے کے زور پر لوٹنے میں ملوث تھا۔ ملزم طلبہ سے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینا گیا سامان، غیر قانونی اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔