برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ جانے والی شاہراہ بند

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابوسر ٹاپ کا سفر شروع کرنے سے پہلے راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔

November 12, 2026 · قومی
برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ جانے والی شاہراہ بند

برفباری کے بعد بابوسر ٹاپ جانے والی شاہراہ بند

گزشتہ رات ہونے والی برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ آج بھی دن بھر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ہفتے کے روز موسم اور برفباری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بابوسر ٹاپ کا راستہ کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ناران اور جھیل سیف الملوک جانے والے راستے بدستور کھلے ہیں اور سیاحوں کی بڑی تعداد اس وقت ناران میں موجود ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بابوسر ٹاپ کا سفر شروع کرنے سے پہلے راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کر لیں۔